پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور کالی آندھی کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ آج شام ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کلین سویپ کرنے میدان میں اتریں گے، تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس پہلے ہی دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرچکے ہیں، امید ہے آج کے میچ میں بھی شائقین کرکٹ کو چوکے اور چھکے دیکھنے کو ملیں گے
ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے کراچی میں نو سال کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے اور روشنیوں کے شہر کراچی کے باسیوں نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ سے پیار کرنے والے قوم ہے،،، سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد آج کے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے،شائقین کرکٹ حسین طلعت اور آصف علی کے بعد نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بھی پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کے منتظر ہی۔