اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس میں شریک ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر جاوید اکبر شاہ کی احتساب عدالت میں تلخ کلامی ہوئی۔ صدر ہائیکورٹ بار جاوید اکبر شاہ کا کہنا تھا کہ ملزم منصور کا وکیل ہوں، مجھے کیس میں التوا چاہیے،جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ آرام سے بات کریں، اپنا وکالت نامہ دیں جس پر جاوید اکبر شاہ اپنا وکالت نامہ پھینک کر چلے گئے۔ صدر ہائیکورٹ بار جاوید اکبر شاہ کا کہنا تھا کہ خود بھی جا رہا ہوں اور ملزم کو بھی لے جا رہا ہوں۔ عدالت نے ملزم منصور رضا رضوی کی طلبی کے لیے تین بار آواز لگوائی لیکن ملزم پیش نہ ہونے جس پرعدالت نے ملزم منصور رضا رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے
صدر ہائیکورٹ بار جاوید اکبر شاہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا کیس کی مزید سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ملزم کے وکیل صدر ہائیکورٹ بار جاوید اکبر شاہ نے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست کردی۔ جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ عدالت اگلی پیشی کی تاریخ دے چکی ہے