چین نے پھل اور گوشت سمیت امریکہ سے درآمد کی جانے والی تین ارب ڈالرمالیت کی ایک سو اٹھائیس مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے

Apr 03, 2018 | 10:22

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ باقاعدہ شروع ہو گئی ہے،، چین نے پھل اور گوشت سمیت امریکہ سے درآمد کی جانے والی تین ارب ڈالرمالیت کی ایک سو اٹھائیس مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے،، چین نے یہ اقدام امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس عائد کرنے کے جواب میں اٹھایا،، جسے چین نے اپنے مفادات کے لیے انتہائی خطرہ قرار دیا تھا،دونوں ممالک کی بیان بازیاں کئی ہفتوں سے جاری تھیں ،، ناقدین کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ باقاعدہ شروع ہو گئی ہے،، امریکہ کے اس اقدام کے بعد چین کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے،،

مزیدخبریں