پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں سرمئی بادلوں کے ڈیروں اورٹھنڈی ہواؤں نے شہر لاہور کا موسم خوشگوار بنا دیا،
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت اور پھولوں کے شہر میں لاہور میں جہاں صبح سے ہی سرمئی بادلوں نے ڈیرے جما ہوئے ہیں اور موسم کو حسین اور سہانہ بنا دیا ہے وہاں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،،،لاہور میں چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہےصبح سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں سے زندہ دلان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی میں کمی کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں بھی نمایاں تبدیلی آئی ہے،،،شہر میں گہرے بادلوں کے ڈیروں اور ٹھنڈی ہواؤں نے لاہور کے موسم کی حسین اور سہانہ بنا دیا ہے اور شہریوں کے ساتھ چرند پرند خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے