ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب کو دورہ امریکا کی دعوت
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی سربراہ کو دورہ امریکا کی دعوت دی ہے تاہم دونوں ملکوں نے دورے کی تیاری کا آغاز نہیں کیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 20 مارچ کو ٹرمپ اور پیوٹن نے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں ٹرمپ نے دو روز قبل روسی صدارتی انتخاب جیتنے پر پوٹن کو مبارکباد دی تھی۔اس وقت وائٹ ہاوس اور کریملن نے بتایا تھا کہ دونوں صدور نے بالمشافہ ملاقات طے کی ہے۔روسی صدرکے مشیر، یوری اشاکوف نے روسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے دوران ٹرمپ نے پیوٹن کو یہ خصوصی دعوت دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومتوں نے ابھی دورے کے وقت کا تعین نہیں کیا تھا کہ امریکا نے برطانیہ اور دیگر دو درجن اتحادیوں سے مل کر روس کے ایک سابق جاسوس کی برطانیہ میں زہر دینے کے واقعے پر روس پر تعزیرات عائد کر دیں۔