شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے۔ روسی وزیر خارجہ
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا اور مغربی ملکوں کے اقدامات کو ان کے ملک کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور دیگر مغربی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی موجودہ صورتحال سرد جنگ کے دور سے بھی بدتر ہے۔سرگئی لاروف نے شام سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے بارے میں ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس اور مغربی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے کی کشیدگی کا ماسکو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اپنے سابق جاسوس اور اس کی بیٹی کی صحت کے بارے میں فکر مند ہے۔روس نے اس واقعے میں کسی بھی طرح کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔