بھارت نے سنگین صورتحال پاکستان پر مسلط کی تو بھرپور جواب دینگے:
دفترخارجہ میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کی جانب سے کوئی سنگین صورتحال پاکستان پر مسلط کی گئی تو پاک فوج بھرپورجواب دے گی۔گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی تاریخ اب مقبوضہ کشمیر میں دہرائی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرچاراپریل کوآزادکشمیرقانون سازاسمبلی کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔ جبکہ چھ اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ بھارت کے موجودہ حکمران دہشت گرد ہیں۔ گزشتہ چاربرسوں میں پورے خلوص سے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی۔ تاہم مودی سرکار سے بہتری کی توقع نہیں۔ لائن آف کنٹرول پربھارت کیساتھ تناؤ خطے کی صورتحال خراب کر سکتا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران اور ترکی سے کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کی درخواست کی ہے۔بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلیے مختلف ممالک میں وزیراعظم آزادکشمیر سمیت خصوصی ایلچی روانہ کئے جائیں گے۔ کیمرہ مین محمد فرید کے ساتھ انورعباس، وقت نیوز اسلام آباد