میاں صاحب کو ووٹ کی عزت ہوتی تو بینظیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لاتے۔ شرجیل میمن
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ووٹ کی ہمیشہ توہین کی ہے۔شرجیل میمن نے احتساب عدالت سے واپسی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب وقتی طور پر نظریاتی بننے کی کوشش کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کے سوا کوئی بھی پارٹی نظریاتی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کوووٹ کی عزت ہوتی توبینظیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لاتے۔