انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدم حاضری پر خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا
انسداددہشت گردی عدالت میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی، تھانہ آبپارہ پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کو بتایا کہ خادم حسین کی طلبی کے اشتہار تھانہ نواں کوٹ، ان کے آبائی علاقے اور مجاز عدالت کے باہر چسپاں کر دئیے گئے ہیں۔عدالت نے عدم حاضری پر خادم حسین رضوی،پیرافضل قادری مولانا عنایت اللہ اور شیخ اظہر سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دیدیا،، عدالت نے مقدمہ کی کارروائی ملزمان کی غیرموجودگی میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت اس سے قبل خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے خلاف درج 26 مقدمات میں سے اب تک 14 مقدمات میں وارنٹ جاری ہو چکے ہیں