جڑانوالہ میں سات سالہ بچی مبشرہ سے مبینہ زیادتی اورقتل کاواقعہ شہر بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی
جڑانوالہ میں سات سالہ بچی مبشرہ سے مبینہ زیادتی اورقتل کے واقعہ اور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، شہر بھر کی مارکیٹیں بند رہیں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جگہ جگہ ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔ واقعات کے خلاف تحصیل بار کی کال پر وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جب کہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی کال پر نجی اسکول بھی بند رہے,شہر بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، اس موقع پر ڈنڈا بردارمظاہرین نے کھلی دکانیں زبردستی بند کرا دیں،7 سالہ بچی مبشرہ کو اغوا و زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، دو روز قبل لاپتہ ہونے دوسری جماعت کی طالبہ مبشرہ کی خون آلود لاش کھیتوں سے ملی تھی۔ تاہم ملزم قانون کی گرفت سے تاحال آزاد ہیں