پنجاب اسمبلی کے تین ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا
پنجاب اسمبلی کے تین ارکان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اور کپتان کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے تینوں ارکان صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان ارکان میں شہاب الدین سیہڑ، احمد شاہ کگھہ اوراحسن فتیانہ شامل ہیں۔,شہاب الدین سیہڑ کا تعلق پیپلزپارٹی اور احمد شاہ کگھہ کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے جبکہ احسن فتیانہ فیصل آباد سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ عمران خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں مزید لوگ شمولیت کے خواہشمند ہیں۔ انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر جاری کریں گے