پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریزمیں ویسٹ انڈیزکوکلین سویپ کردیا
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آخری ٹی ٹونٹی میں پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں،،کریبیئن ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا،مہمان ٹیم محدود اوورزکے کھیل میں چھے وکٹ پرایک سوتریپن رنزبنا سکی،آندرے فلیچرباون اوردنیشن رام دین بیالیس رنزبنا کرنمایاں رہے،سیموئلزنے ٹیم کے سکورمیں اکتیس رنزکا اضافہ کیا،،ان کے علاوہ ویسٹ انڈیزکا کوئی بھی کھلاڑی قومی باؤلرزکا زیادہ دیرسامنا نہ کرسکا،،والٹن صفر،،میک کارتھی پانچ،راؤمین پاؤل دو اورکپتان جیسن محمد تیرہ رنزبنا کرآؤٹ ہوئے،،پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو،،فہیم اشرف،،عثمان خان اورمحمد نوازنے ایک ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی,پاکستانی اوپنرزفخرزمان اوربابراعظم نے جارحانہ اندازاپناتے ہوئے ٹیم کا سکوراکسٹھ پرپہنچایا،،فخرزمان نے سترہ گیندوں پرچالیس رنزکی دھواں داراننگزکھیلی، بابراعظم نے نصف سنچری سکورکی، ،پاکستان نے ایک سوچوون رنز کا ہدف سترویں اوورمیں دووکٹ کے نقصان پرعبورکرلیا،، نوجوان کھلاڑی حسین طلعت اکتیس،،آصف علی پچیس رنزبنا کرناقابل شکست رہے,گرین شرٹس نے کالی آندھی کوتین میچوں پرمشتمل ٹی ٹونٹی سیریزمیں وائٹ واش کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن بھی مستحکم کرلی