کراچی: علی محمد مہر کے گھر ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج
ذرائع کے مطابق درج کی جانے والی ایف آئی آر میں دس نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سردار علی محمد مہر کے ملازم علی مردان نے لوٹ مار اور دھمکیوں کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان گھر سے پانچ موبائل فونز، پانچ تولہ سونا اور ملازمین سے ایک لاکھ روپے کی نقدی بھی چھین کرلے گئے ہیں۔ درج ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آٹھ سے دس افراد گھر میں گھسے اور اسلحہ کے زور پر انہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔ وفاقی وزیرنارکوٹکس کنٹرول سردار علی محمد مہر کے ملازم علی مردان کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے دھمکیاں بھی دے کر گئے ہیں