فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا ایرانی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں پر اظہار تشویش
فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان ملکوں کاکہنا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل سرگرمیوں کے ذریعے جوہری وار ہیڈ لےجانے والے میزائل تیار کررہا ہے۔ تینوں ملکوں کے سفیروں نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائل تجربات سے خطے میں عدم استحکام اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو بڑھاوا دے سکتےہیں۔ تینوں مغربی مالک نے کہا کہ ایران سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے۔ بیلسٹک میزائل تجربات ایران کو جوہری وار ہیڈ لےجانے والے میزائلوں کی طرف لے جاسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ایران نے مصنوعی سیارے'دوستی' کا تجربہ کیا۔ اس کے علاوہ ایران نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے نے 'دز فول بیلسٹک میزائل' کا تجربہ کیا۔ حال ہی میں ایران نے 'خرمشھر' بیلسٹک میزائلوں کی اعلانیہ نمائش کی تھی۔