فلم پی ایم نریندر مودی انتخابات کے دوران ریلیز نہیں ہونا چاہیے۔کانگریس
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بننے وا لی فلم پی ایم نریندر مودی پانچ اپریل کو ریلیز ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق پی ایم نریندر مودی کہلانے والی یہ بایوپک انڈیا کے ہفتوں چلنے والے انتخابات سے چند دن پہلے یعنی پانچ اپریل کو ریلیز ہو گی۔ اس ٹریلر پر حزب اختلاف کانگریس کی طرف سے شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا ہے۔کانگریس اور دیگر پارٹیوں کا کہنا ہے کہ فلم کو انتخابات کے دوران ریلیز نہیں ہونا چاہیے۔ اگر الیکشن کمیشن ان کے حق میں فیصلہ دے دیتی ہے تو فیصلہ مودی کی زندگی پر مبنی الگ ویب سیریز پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی کے سنیئر سیاستدانوں نے بھی فلم کی پروموشن کے تقاریب میں شمولیت کی لیکن پی ایم نریندر مودی فلم کے پروڈیوسرز نے انڈیا کے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ فلم بنانے کے لیے صرف ذاتی فنڈز استعمال کیے گئے۔ الیکشن کمیشن تحقیقات کر رہا ہے آیا کہ کسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی یا نہیں۔