کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے پچاس فراریوں تین کمانڈرز نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان
کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے پچاس فراریوں اور ان کے تین کمانڈرز نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،ہتھیار ڈالنے والوں میں کمانڈر بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہتھیار ڈالنے کی تقریب کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوئی، جس میں صوبائی وزیرداخلہ میر ضیااللہ لانگو سمیت اعلیٰ سیاسی حکام، سکورٹی فرسز ، عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف کالعدم تنظیموں کے کمانڈر سمیت پچاس فراریوں نے ہتھیار ڈالے اور قومی دھارے میں شامل ہوئے،وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان لوگوں کو مختلف پیرونی تنظیموں نے ریاست کے خلاف اکسایا تھا اور اب اید کرتے ہیں یہ لوگ ملک کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے۔ وزیر دخلہ نے فراریوں سے ہتھیار لے کر ان کو قومی پرچم سمیت پھول کے تحائف بھی دیئے۔قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں کا تعلق بی ایل اے،بی آر اے سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے تھا۔ فراریوں نے بھی سخت پیشمانی کا اظہار کتے ہوئے دورسری ملک کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی درخواست کی۔