دورہ انگلینڈ؛ ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کا 17 رکنی ٹیم بھیجنے پرغور
دورہ انگلینڈ؛ ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کا 17 رکنی ٹیم بھیجنے پرغور کیا جا رہا ہے ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چیف سلیکٹر انضمام الحق سے آج ملاقات متوقع ہے جس میں دورہ انگلینڈ کے لیے 17رکنی ٹیم بھیجنے پر غور کیا جائے گا۔قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے چئیرمین پی سی بی کی منظوری سے 2اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ 17رکنی ٹیم بجھوانے کی تجویز سامنے آگئی ہے ، اضافی کھلاڑی بھیجنے کا مقصد انگلش کنڈیشنز کے مطابق کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنا ہے اس حوالے سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے مجوزہ ناموں پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بولنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی۔اگلے مرحلے میں چیف کوچ مکی آرتھر ایک دو دن میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سے ملاقات کرکے مشن ورلڈکپ پلان کو فائنل کریں گے، جس میں فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ شیڈول بھی شامل ہے، ورلڈکپ سے پہلے 21مئی تک منتخب کردہ 15رکنی ٹیم میں تبدیلی ممکن ہے اس کے بعد انجری کی صورت میں ہی کسی کھلاڑی کا ردوبدل ممکن ہوسکے گا اور اس کے لئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور کھلاڑیوں کو آزمانے کے ساتھ فٹنس ایشوز اور بیسٹ ٹیم کو میدان میں اتارنے کے لیے 17ارکان کو مشن ورلڈکپ کے پہلے شیڈول 9میچوں میں باری باری موقع دیا جاے گا۔ 21مئی تک 15رکنی ٹیم فائنل کرکے دو اضافی کرکٹرز کو وطن واپس بجھوایا جائے گا۔ قومی ٹیم 24اور 27مئی کو ورلڈکپ کے 2پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں کپتان سرفراز احمد ، فخر زمان، امام الحق ، حارث سہیل ، بابراعظم، محمدرضوان، شعیب ملک، فہیم اشرف، عثمان شنواری، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر ، عماد وسیم ، محمد حفیظ اور شاہین آفریدی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں جب کہ نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین،آصف علی اور عابد علی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔