حکومت نے مہنگائی دگنی، ترقی کی شرح آدھی کردی، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ( ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوران کی نااہل ٹیم نے مہنگائی دوگنی اور ترقی کی شرح آدھی کردی ہے۔ایشین ڈیویلپمنٹ بینک(اے ڈی بی )کی رپورٹ پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ یوٹرن حکومت نے ٹیکس چوری کا کھلا لائسنس دے دیا ہے،ملکی معیشت کا حال پشاور میٹرو کے 1ارب میں پڑنے والے کھڈوں جیسا ہوگیا ہے۔ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ حکومت نالائق، نااہل، جھوٹی ہونے کے ساتھ بدنیت اور بے حس بھی ہے۔ان کا کہناتھاکہ( ن) لیگ نے 5اعشاریہ8فیصد جی ڈی پی سے ترقی کرتا پاکستان نالائق ٹولے کے حوالے کیا تھا۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہاکہ قوم پر بمثل عذاب نالائق ٹولے نے جی ڈی پی ساڑھے3فیصد کے قریب پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نالائق حکومت نے مہنگائی کی شرح کو8ماہ میں بڑھا کر 9اعشاریہ4فیصد پر پہنچادیا۔