آر ایس ایس کے نظریہ سے متاثر بی جے پی مسلمانوں کیخلاف امتیازی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر بی جے پی کی قیادت اکیسویں صدی میں بھی مسلمانوں کیخلاف امتیازی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی بھارت کے بیس کروڑ مسلمانوں کے ساتھ نارواسلوک روا رکھاجارہا ہے۔انہوں نے بی جے پی کے رہنما Subramanian سوامی کا ایک حالیہ ویڈیو کلپ بھی دکھایا جنہوں نے ایک انٹرویو میں واضح طورپر کشمیریوں پر جاری مظالم کی حمایت کی تھی۔کلپ میں سوامی کویہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک کے بیشتر افراد ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہیں۔وہ اسلام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر ملک میں مسلم آبادی کی تعداد تیس فیصد تک پہنچ گئی تو ہمارا وجود خطرے میں پڑ جائے گا ۔