امریکا:مشتبہ شخص نے کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر گاڑی پولیس اہلکاروں پر چڑھادی
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مشتبہ شخص نے کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر گاڑی پولیس اہلکاروں پر چڑھادی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر ایک شخص نے دو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی میں سوار شخص نے کیپیٹل ہل کے بیریئر سے گاڑی ٹکرائی اور حملہ آور ہاتھ میں چھری لے کر گاڑی سے اترا تو پولیس نے اُس پر گولی چلائی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے گاڑی سے اترنے والے شخص کوحراست میں لے لیا۔ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اِس حملے میں سیکیورٹی پر موجود 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔