پاکستان کو ماحولیاتی کانفرنس میں نہ بلانے پر ہونیوالے شور پر حیران ہوں: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں امریکا کی جانب سے پاکستان کو دعوت نہ ملنے پر ہونے والے شور پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ ملنے کے حوالے سے ہونے والے شور پر حیران ہوں، ہماری حکومت اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور انہیں صاف اور گرین پاکستان فراہم کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے۔