فاٹا کے طلبہ کے احتجاج کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا
گورنر ہاؤس کے باہر فاٹا کے طلبہ کے احتجاج کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا۔پنجاب کی جامعات سے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کاکوٹہ فوری بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی نے زبردستی فاٹا کے طلبہ کا کوٹہ ختم کیا ہے۔بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان،فیصل آباد جی سی سمیت پنجاب کی جامعات میں فاٹا کے طلبہ کیلئے کوٹہ مختص ہے۔اٹھاویں ترمیم میں بھی ان طلبہ کے کوٹے کے متعلق واضع لکھا ہے۔پنجاب کی کسی بھی یونیورسٹی کا وائس چانسلر گورنر کی اجازت کے بغیر یہ کوٹہ ختم کرنے کا مجاذ نہیں ہے۔گورنر پنجاب ایک ماہ سے ہٹ دھرمی اور بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ گورنر ہاؤس کے باہر ایک ماہ سے بیٹھے فاٹا کے طلبہ کے مطالبات پورے کیے جائیں۔