مافیااور اے ٹی ایم کے تحفظ کے لیے بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا سونامی لایا گیا۔مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا صفایا ضروری ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ماحولیاتی کانفرنس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی نہیں آپ نالائقی، مہنگائی اور کرپشن کا سونامی لانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مافیااور اے ٹی ایم کے تحفظ کے لیے بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا سونامی لایا گیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس نے نہ بلا کر وزیراعظم کو پیغام دیا کہ آپ اپنا تجربہ اپنے پاس رکھیں۔