فضا سے دو آہنی اشیا قبرستان میں آگریں،1مزدور زخمی

Apr 03, 2021 | 16:49

 فضا سے دو آہنی اشیا قبرستان میں آگریں،1مزدور زخمی
 فضا سے دو آہنی اشیا قبرستان میں آگریں،1مزدور زخمی

کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں فضا سے دو آہنی اشیا گرنے سے گڑھے پڑ گئے۔پولیس کے مطابق پاک کالونی میں سریا فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس سے ایک مزدور زخمی ہوگیا جبکہ کالونی کے قبرستان میں کوئی چیزآسمان سے نہیں گری بلکہ بوائلر پھٹنے سے اسکے ٹکڑے وہاں آگرے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ ہارون آباد کی اسٹیل مل میں گذشتہ رات دھماکا ہوا، آہنی پارٹس گرنے کے شواہد بھی رات کے ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے کہا کہ فیکٹری میں استعمال کیے گئے آلات اور جائے وقوع سے ملنے والے پارٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا، شواہد کے بعد بات کریں گے۔واضح رہے کہ کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں فضا سے دو آہنی اشیا گرنے سے گڑھے پڑ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آسمان کی طرف سے گزرنے والی ایک چیز سڑک پر لگی جس کے نتیجے میں ایک فٹ کا گڑھا پڑا جبکہ دوسری پراسرار چیز میوہ شاہ قبرستان میں گرنے سے قبروں کو نقصان پہنچا۔واقعہ کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جبکہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔فضا سے گرنے والی آہنی آشیا کسی ہیوی مشینری کے حصے لگ رہے ہیں۔واقعہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن آبادی پر گرنے سے جانی نقصان ہو سکتا تھا۔دوسری جانب ایس ایس پی ضلع کیماڑی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد پولیس روانہ کر دی ہے، صورتحال کا علم نہیں۔

مزیدخبریں