بزدار نیا پاکستان کس طرح بنا رہا ہے, ملازمتیں بکتی رہیں, کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کے ماحول میں کشیدگی آئے: چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارا ملک بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کے ماحول میں کشیدگی آئے۔میں نے پہلے بھی گورنر شپ سے اسعفی دیا، مجھے عہدوں سے پیار نہیں ہے۔ہم سب نے ملکر عمران خان کو وزیراعظم بنایا۔میں ، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور علیم خان بھی وزرات اعلی کے امیدوار تھے۔عمران خان نے سمجھا کہ عثمان بزدار نیا پاکستان بنا سکتا ہے۔پورے پاکستان نے دیکھا کہ بزدار نیا پاکستان کس طرح بنا رہا ہے۔کبھی چیف سیکرٹری بدلا جارہا ہے، ملازمتیں بکتی رہیں۔اے سی اور ڈی سی پیسے دے کر لگ رہے ہیں، ہم پھر بھی چپ رہے۔ہم دل پر پتھر رکھ کر پھر بھی عمران خان کے ساتھ رہے۔رمضان کا مہینہ ہے، اگر میری باتیں سچ نہ ہوئیں تو قوم جو سزا دے گی منظور ہوگی۔عمران خان نے ایسے شخص کو وزیراعلی بنایا جو ممبر ہے پی ٹی آئی کا اور نہ الیکشن لڑا۔خان صاحب اس شخص سے بلیک میل ہورہے ہیں جس کے پاس 9 ایم پی اے ہیں۔مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے کہ میں ڈبل پلے کررہا تھا۔مجھے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل کو ہونا چاہیے۔میں نے یہ بات چوہدری برادران کو بھی نہیں بتائی۔میں وزیراعظم کے پاس گیا جہاں پارٹی کے کچھ رکن تھے.