وزیر اعلیٰ پنجاب کی آئی جی کو ہدایات، اہم کاموں سے روک دیا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب کو اپنے ہر ایونٹ میں آنے سے منع کر دیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کیں، وزیر اعلی مریم نواز کچھ اہم معاملات میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سے نالاں ہیں،مریم نواز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو سوشل میڈیا پر بے جا تبصرے سے بھی منع کر دیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ آئی جی پنجاب صرف ان تقریبات میں آئیں جہاں سی ایم پنجاب بلائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی۔