دنیا بھر میں 170کروڑ افراد میں ہیپا ٹائٹس سی وائرس کی موجودگی کا انکشاف

بین الاقوامی طبی جائزوں کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 170کروڑ افراد میں ہیپا ٹائٹس سی کا وائرس پایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس اس وقت دنیا بھر میں موت کا آٹھواں بڑا سبب ہے اور احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص اور علاج سے اس خاموش قاتل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی اور دیگر غذائی اجناس کے استعمال میں احتیاط برتنے سے اس مرض سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔