راحیل شریف:دہشت گردوں کی طرح منشیات پیدا اور فروخت کرنے والے بھی ملکی سیکیورٹی کیلئے خطرناک ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی اے این ایف نے منشیات کے خاتمے سے متعلق آپریشنز پر آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی ،،نرل راحیل شریف نے دو ہزار چودہ اور پندرہ میں ریکارڈ منشیات برآمدگی اور منشیات کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے اندرون اور بیرون ملک برائی کے خاتمے میں مدد ملے گی، آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران شہید ہونے والوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا آرمی چیف کا کہنا تھا کہ منشیات پیدا اور فروخت کرنے والے دہشت گردوں کی طرح ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہیں۔ منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے ، ہم ان کو اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، منشیات فرشوں اور دہشتگردوں کے درمیان روابط کو توڑیں گے، منشیات کے گھناؤنے کاروبار سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔۔
وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےملاقات کی۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سمیت ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا
وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ملاقات میں ملک کو درپیش اندروانی اوربیرونی خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ چودھری نثار اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔۔