ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں اوردریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث ڈیمز میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو سینتالیس فٹ تک پہنچ گئی ہے
دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سوسینتالیس فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ڈیم میں پانی کی آمد تین لاکھ تریسٹھ ہزارآٹھ سو کیوسک ہے جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج تین لاکھ چونتیس ہزار چھ سو کیوسک ہے۔ڈیم کے چودہ پیدا واری یونٹ سے تین ہزار پانچ سواٹہتر میگا واٹ بجلی پیدا ہوری ہے۔دریا جہلم میں پانی کی آمد میں اضافے کےباعث منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح بارہ سوسینتیس فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ڈیم میں پانی کی آمد انہترہزارپچپن کیوسک اور پانی کا اخراج ستاون ہزار تین سوستائیس کیوسک ہے۔
خیبر پی کے پی ڈی ایم اے کےمطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے تہترافراد جاں بحق جبکہ اکتیس زخمی ہوگئے۔سیلاب نے چارسو تیس مکانات کو مکمل طور پرتباہ کردیا۔
پی ڈی ایم اے خیبر پی کے کی جانب سے جاری اعداودشمار کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کےباعث تہتر افراد جاں بحق ہوگئے۔ مختلف حادثات میں اکتیس لوگ زخمی بھی ہوئے۔سیلاب اور بارشوں سے چارسو تیس مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ پانچ سو اسی مکانات کو سیلاب اور بارشوں سے جزوی نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کےمطابق مختلف علاقوں میں سیلاب سے ایک سو دس مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔