آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پہاڑی علاقوں سمیت فاٹا، خیبر پی کے،پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں مزید ابرکرم برسے گ
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک ملک کے پہاڑی علاقوں سمیت خیبر پی کے اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا راج قائم رہے گا تاہم بارشوں کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں اکثر مقامات پر جبکہ فاٹا سمیت ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کوہاٹ، لاہور،گوجرانوالہ ،شور کوٹ ،سیالکوٹ اور پاراچنار میں ابرکرم برسا، سب سے زیادہ بارش میانوالی میں ایک سو انتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔