وفاقی کابینہ کے معاملات طے پا گئے کل صبح صدر مملکت ایوان صدر میں وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے حوالے سے مری میں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں، ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کے اراکین اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ، وزراء اور وزرائے مملکت کے لیے تمام نام فائنل کر دیے گئے ہیں ، صدر مملکت ممنون حسین کابینہ اراکین سےان کے عہدوں کا حلف لیں گے ،،تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں سترہ سے اٹھارہ وزیر جبکہ 10 وزرائے مملکت شامل کیے گئے ہیں ، دو سے تین نئے چہرے بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں ، حلف برداری کے بعد شام کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، وزیروں کے محکموں کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا