پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش آنے والے واقعہ پر شیخ رشید نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرا دی
شیخ رشید کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک اسحقاق میں پانچ نکات شامل کئے گئے ہیں ، پہلے نقطے میں کہا گیا ہے کہ بطور امیدوار وزیراعظم ان کی تقریر سرکاری ٹی وی پر لائیو نہیں دکھائی گئی، دوسرے پوائنٹ میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر اور عابد شیر علی نے ایوان میں انہیں کھلے عام قتل کی دھمکیاں دیں، شیخ رشید نے اپنی تحریک استحقاق کے تیسرے نقطے میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ گیلری میں بغیر پاسز لوگ موجود تھے، گیلریوں میں بیٹھے افراد نے ان کے اور عمران خان کے خلاف نازیبا جملے استعمال کئے ، پانچویں پوائنٹ میں کہا گیا ہے پارلیمنٹ سے باہر نکلتے وقت ان پر حملے کی سازش کی گئی۔ شیخ رشید کہتے ہیں یہ سارے واقعات اسپیکر کے سامنے رونما ہوئے، ان کی تحریک استحقاق پر سخت کارروائی کی جائے۔