پاک بھارت جنگیں ہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہمیشہ ہر اول دستے کے طور پر شامل رہی۔ جنرل زبیرمحمود حیات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے پی اے ایف بیس بھولاری کا دورہ کیا۔ ایئر بیس آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نئے تعمیرشدہ بیس کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔