بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ سے تینتیس سالہ خاتون کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا
بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بازنہ آیا ،،پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کودفترخارجہ طلب کیا،،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایل اوسی کے مندل سیکٹرمیں بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ سے تینتیس سالہ پاکستانی خاتون کی شہادت پراحتجاجی مراسلہ تھمایا گیا،،ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے جے پی سنگھ کوتھمائے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارتی فورس ورکنگ باؤنڈری اورکنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے،،رواں برس بھارت نے چودہ سوبارورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جس کے باعث تیس شہری شہید ، ایک سواکیس زخمی ہوئے۔