ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’ان بریک ا یبل سلسلے کی تیسری اور آخری فلم ’گلاس ‘کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا
ایم نائٹ شیامالن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے الجھے ہوئے شخص پر مبنی ہے جس کے چوبیس مختلف روپ ہوتے ہیں۔جیمز میک اوے، بروس ویلس، سیمیول جیکسن،اینیا ٹیلر،اسپینسر ٹریٹ اور چارلین ووڈرڈ سمیت دیگر ستارے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
جیسن بلم اورایم نائٹ شیامالن کی مشترکہ پروڈیوز کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم اٹھارہ جنوری 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔