چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے نجی ایئر لائن کے مالک احسان صہبائی منگل کو طلب کرلیا۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کو پرواز روانگی کی رپورٹ ڈیڑھ گھنٹے میں دینے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر نجی ایئرلائنز کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پیر سے پہلے تمام مسافروں کو واپس لایا جائے۔