چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن کے مجوزہ معاہدے کے مسودے پر دستخط

چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن نے متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں لڑائی کو روکنے کیلئے ایک مجوزہ معاہدے کے مسودے پر دستخط کئے ہیں۔چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے آسیان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ اس مسودے کی منظوری ایک اچھی خبر ہے اورپیشرفت ہے۔وانگ ژی نے کہاکہ حقائق ثابت کریں گے کہ چین اورآسیان کے رکن ممالک جنوبی چین کے سمندر میں امن واستحکام برقرار رکھنے، مذاکرات کے ذریعے علاقائی قوانین پرپہنچنے اور ان کی پاسداری کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میںچین علاقائی ملکوں کو سائنسی تحقیق اور موسمیات کے بارے میں خدمات فراہم کرے گا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سنگاپور کے وزیرخارجہ Vivian Balakrishnan نے کہاکہ آسیان کے رکن ملکوں اورچین نے ضابطہ اخلاق کیلئے مذاکرات کامسودہ تیار کیا ہے جو ایک پائیدار دستاویزاورمستقبل کے ضابطہ اخلاق کیلئے مذاکرات کی بنیادہوگی۔