نیب خیبرپختونخوا نے عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا ہے
نیب خیبرپختونخوا نے عمران خان کو سات اگست کو طلب کرلیا ہے۔ ہیلی کاپٹرکیس میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک اورکئی افسران اپنےبیانات پہلےہی ریکارڈ کراچکے ہیں۔ عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹرکےاستعمال کا الزام ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے دو فروری کو عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان ایم آئی سترہ پر بائیس گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر باون گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً اٹھائیس ہزار روپے کے حساب سے چوہتر گھنٹوں کے اکیس لاکھ سات ہزارایک سواکاسی روپے ادا کیے۔