نیب نےسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر آئی ٹی انوشہ رحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا، اجلاس نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر آئی ٹی انوشہ رحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی،،، اسی طرح نیب نے سابق چئیرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور دیگر کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دیدی گئی۔ ملزمان پرمبینہ طور پرغیر قانونی طور پر این جی ایم ایس اے کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ نیب نے2013میں مبینہ طور پر 480 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کرنے والے حکومتی عہدیداران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی۔ نیب نے سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم فواد حسن فواد کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی،،، فواد حسن فواد پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نیلم جہلم پراجیکٹ کی انتظامیہ کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کی شکایت پر بھی تحقیقات کی منظوری دی