پاکستان دیرپا امن کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائے گا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل اور باہمی متفقہ مقاصد کے حصول پر اتفاق کیا گیا۔ زلمےخلیل زاد نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ دوسرے بھی افغان امن عمل سے متعلق پاکستان کی تقلید کریں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائے گا۔ پاکستان فروغ امن کے بھرپور صلاحیتیں جاری رکھے گا