،مذہبی کارڈاستعمال کرنیوالوں کوذہن نشین کرلینا چاہیے کہ محبت رسول ﷺ ہماراسرمایہ ایمان اورپہچان مومن ہے:سپیکرقومی اسمبلی
سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ پاکستان کے باشعورعوام نے مذہب اورقومیت پربعض سیاستدانوں کے کارڈزکومکمل طورپرمستردکرکے وطن عزیزترقی کی راہ پرگامزن کرنیوالوں کیساتھ دیاہے،مذہبی کارڈاستعمال کرنیوالوں کوذہن نشین کرلینا چاہیے کہ محبت رسول ﷺ ہماراسرمایہ ایمان اورپہچان مومن ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود،ملک کی ترقی اورمیرٹ کوبرقراررکھنے کی بدولت پاکستان کی تاریخ میں جوفقیدالمثال پذیرائی پاکستان تحریک انصاف اورموجودہ حکومت کوملی ہے اس سے پہلے کسی سیاسی جماعت کونہیں ملی۔ انہوں نے کہاکہ 40سال حکومتوں میں رہنے والوں نے اداروں کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں،پی آئی اے،واپڈا،سٹیل مل سمیت دیگر ادارے معیشت کیلئے سفیدہاتھی بن گئے تھے،پاکستان تحریک انصاف نہ صرف ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی بلکہ موجودہ بحرانوں پرقابوپانے کیلئے بھی اقدامات اٹھارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چھوٹا لاہور،صوابی میں ایک پروقار ٹوبیکو کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع مشیر برائے وزیراعلیٰ وممبرقومی اسمبلی کریم خان،ضلعی ناظم سہیل خان اورعرفان شیر بھی موجودتھے۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ چھوٹالاہورصوابی میں سوئی گیس کا22کلومیٹرپائپ لائن کی منظورہوگئی ہے جبکہ عوامی مطالبے پرٹیوب ویل اورسڑکوں کی تعمیرکیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائیں گے،انشاء اللہ امسال جلبئی اورچھوٹالاہورکے گھرگھرتک سوئی گیس کی سہولیت پہنچاکردم لیں گے۔ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ آج مہنگائی کی ذمہ دارماضی کی حکومتیں اورانکی ناقص پالیسیاں ہیں،ٹیکس ملک کی ترقی میں خون اور دل کاکرداراداکرتاہے،ٹیکس کے ذریعے ہی عوام کوسہولیات سے مستفیدکیاجاسکتاہے،عوام کے ایک ایک رپیہ حکومت کے پاس امانت ہے اورپاکستان کے عوام اورملک کی ترقی پرخرچ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دنیاکیساتھ برابری کی بنیادپرتعلقات کوایک نیارنگ دیاہے، ہم افغانستان کیساتھ بہتر تعلقات استوارکرناچاہتے ہیں،ان مشکلات کامدت زیادہ نہیں انشاء اللہ سات آٹھ ماہ ہیں جس کے بعد عوام کوتبدیلی نظرآناشروع ہوجائیگی۔