قوم بدھ کویوم استحصال منائے گی
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارت کے غیرقانونی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پرقوم بدھ کویوم استحصال منائے گی۔ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے صبح کے وقت ملک بھرمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔ گزشتہ سال اگست میں بھارتی آئین کی دفعہ370کی منسوخی کے بعد سے مودی کی زیرقیادت بھارت کی فسطائی حکومت جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریتی آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے لئے بدستورجبروتشدداوردھوکہ دہی کی پالیسی پرعمل پیراہے۔