شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن ، 2 دہشت گرد مارے گئے ، ترجمان پاک فوج
: پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے زنگوئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک افسر اور جوان زخمی ہوا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آپریشن علاق میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔