بچوں سے زیادتی کرنے والے درندوں کو نشانِ عبرت بنانا چاہئے۔ فیصل جاوید
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاویدنے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے درندوں کو نشانِ عبرت بنانا چاہئے۔
ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بچوں سےزیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے ۔بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں-وحشی درندے ہیں-ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے- قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد، استغاثہ اورسزائیں بہت ضروری ہیں
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 3, 2021
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں وحشی درندے ہیں، بچوں سے زیادتی کرنے والے درندوں کو نشانِ عبرت بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں، بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرِ عام پھانسی دینے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔