ایران کا اسرائیلی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینےکا فیصلہ
اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی قسم کی اسرائیلی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ تہران کسی بھی ممکنہ مہم جوئی یا اپنی سلامتی کے لیے خطرے کا فوری اور مضبوطی سے جواب دے گا۔یہ بیان امریکا ، قابض اسرائیل اور برطانیہ کی جانب سے عمان کے ساحل کے قریب اسرائیلی ملکیت والے آئل ٹینکر پر حملے کے لیے تہران کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد سامنے آیا ہے۔