خالد منصور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک مقرر
وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) امور مقرر کردیا۔خالد منصور کو معاون خصوصی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے. دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بھی خالد منصور کو معاون مقرر کرنے کی تصدیق کی ہے اور نوٹیفکیشن بھی پوسٹ کیا ہے۔