جس جس وقت فنڈ ریزنگ ہوئی اس وقت کے قانون کے مطابق ہوئی۔ فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کوئی غیر قانونی فنڈنگ نہیں ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ فنڈنگ کیس بہت ہی واضح ہے، کوئی غیر ملکی فنڈنگ نہیں ہوئی نہ ہی کوئی غیر قانونی فنڈنگ ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس جس وقت فنڈ ریزنگ ہوئی اس وقت کے قانون کے مطابق ہوئی، فیصلے میں متعدد غلطیاں سامنے آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تمام محب وطنوں کو سلام جو ملک کی خاطر کام کر رہے ہیں، شاد رہیں، آباد رہیں۔