وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لودھراں کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لودھراں کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لودھراں کی عمارت کی سنگ بنیاد کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لودھراں، ڈی پی او لودھراں، اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ 2019 سے پنجاب کے مختلف اضلاع مین چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ لودھراں میں بھی بے سہارا بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جارہا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی عمارت جوڈیشل کمپلیکس لودھراں کے قریب تعمیر کی جائے گی۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لودھراں میں 30 کے قریب بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لودھراں کی عمارت تقریبا 33 ملین روپے کی لاگت سے 2 سال میں تعمیر ہوگی۔ لودھراں سمیت پنجاب کے 14 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 2004 میں لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بنیاد رکھی اور اب وزیراعلٰی کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جارہا ہے۔ چئیرپرسن پنجاب کے اضلاع میں سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے پر وزیراعلٰی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ چئیرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لودھراں کی تعمیراتی کام کے سلسلے میں بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔