انٹربینک میں ڈالر 11 روپے 38 پیسے سستا
انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر آج کے روز امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر مسلسل نیچے رہا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی واقع ہوئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 227 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سے سستا ہو کر 229 روپے تک کا ہوگیا۔ انٹربینک میں چند روز سے ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہو کر 238 روپے 38 پیسے تک رہا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ انٹربینک میں جاری تھا اور 1 ڈالر کی قیمت 240 روپے تک پہنچ گئی تھی۔