پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے جولائی جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پی پی آئی سی تھری سینٹرمیں موجود 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پرجولائی میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 30لاکھ31 ہزار 732 کالز موصول ہوئیں۔ موصول شدہ کالز میں سے 18لاکھ16ہزار584 کالز غیر متعلقہ تھیں۔مختلف معلومات کے حصول کیلئے37 ہزار877 کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے2 لاکھ 10ہزار037 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔ جولائی کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ08 ہزار737 کالز پر راہنمائی کی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لا ہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے ایک ماہ میں لاہور میں 72 موٹرسائیکل،08 افراد،2گاڑیاں کو مالکان کے حوالے کیا گیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ضرورت کے وقت ہی کال کریں 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔